رفاہی اداروں کا عوامی فلاح و بہبود میں کردار مثالی :خدیجہ اکرم

رفاہی اداروں کا عوامی فلاح و بہبود میں کردار مثالی :خدیجہ اکرم

حکومت رفاہی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے :میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر،گفتگو

وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رفاہی ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حکومت کی معاونت میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ان اداروں کے کارکن حقیقی معنوں میں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار خدیجہ اکرم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عبید رحمت ،انجمن بہبودی مریضاں کے افتخار حسین صدیقی ،عامر صدیقی ،حاجی اشفاق مغل،صوفی محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،چوہدری محمد سرور چوہان، محمد نعیم اشرف،عبد الخالق قادری ،عاصم جمیل،زبیر احمد و دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا رفاہی اداروں کی جانب سے غریب و نادار افراد کی مدد، بیماروں کا علاج، یتیم بچوں کی کفالت، بیواؤں کی معاونت اور ضرورت مند خاندانوں کی مالی امداد جیسے فلاحی کام ہی معاشروں کا حسن ہے ان اداروں نے مشکل وقت میں ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا اور حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ رفاہی اداروں کے کارکنوں کی یہ خدمات قابل تحسین ہیں یہی حقیقی خدمت خلق ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ بنتی ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے رفاہی اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے تاکہ فلاحی کاموں کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...