نوجوان وکلاء ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں:انجینئر خرم دستگیر

نوجوان وکلاء ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں:انجینئر خرم دستگیر

ینگ لائرز آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات،لیگی رہنما کی مسائل حل کی یقین دہانی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کیساتھ ینگ لائرز آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات،نوجوان وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد کی قیادت ینگ لائرز آرگنائزیشن کے صدر حسام جہانگیر بٹ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری رانا ارشاد الحق خان ایڈووکیٹ نے کی۔ملاقات میں نوجوان وکلاء کے مسائل،بار کی سیاست،عدلیہ کی آزادی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ نوجوان وکلاء ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔مسلم لیگ (ن) وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ وکلاء کو عزت دی ہے ۔ نوجوان وکلاء کے چیمبرز،لائبریری اور دیگر سہولتوں کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم پی اے عمر فاروق ڈار،خان عبداللہ لودھی ایڈووکیٹ،اویس صدیق،ظہیر عباس بھٹی،مصباح شاہد رانا،عمار قدیر ایڈووکیٹس و دیگر بھی موجود تھے ۔ ینگ لائرز آرگنائزیشن کے وفد نے انجینئر خرم دستگیر خان کو اپنی تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ نوجوان وکلاء مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور آئندہ بھی ہر جمہوری جدوجہد میں پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔وفد نے گوجرانوالہ بار میں نوجوان وکلاء کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا،جس پر انجینئر خرم دستگیر خان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...