گجرات : ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

گجرات : ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کادورہ ، ایم ڈی واسا کی تعمیراتی مراحل اور تکنیکی امور پربریفنگ

گجرات (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد نے وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت زیر تعمیر 100 کیوسک کچہری ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف تعمیراتی مراحل اور تکنیکی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ میونسپل ماڈل ہائی سکول برائے طالبات کا بھی دورہ کیا اور تدریسی عمل و تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، اساتذہ سے ملاقات کی اور تدریسی طریقہ کار و تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے سکول کی لائبریری، صفائی ستھرائی اور مجموعی تعلیمی ماحول کا بھی جائزہ لیا اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے ساتھ طالبات کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...