عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے :حمزہ شہباز
بیگم طلعت شوکت کی سابق وزیراعلیٰ سے ملاقات، سیاسی صورتحال،اہم امور پرگفتگو
وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی مفاد میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں جن سے عوام مستفیض ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے ملاقات کرنیوالی سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ سے گفتگو میں کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اوراہم قومی امور حلقہ کے عوامی مسائل حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔حمزہ شہباز شریف نے عوامی مسائل حل اور حلقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے کہا شوکت منظور چیمہ مرحوم ایک مستقل مزاج ساتھی تھے ، مرحوم کی مسلم لیگ ( ن)سے جو محبت اور لگاؤ تھا میڈم طلعت منظور اس تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہیں، میڈم طلعت منظور کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments