مہنگے ہیلمٹ فروخت کرنے پر 18دکانداروں کو نوٹس جاری
راولپنڈی (خبرنگار) بغیر رسید مہنگے و ناقص ہیلمٹ کی فروخت کنزیومر اتھارٹی نے نوٹس لے لیا، 18دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
نوٹس پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005کے تحت جاری کئے گئے، سیکرٹری کنزیومر اتھارٹی کے مطابق دوران چیکنگ ہیلمٹ تین ہزار روپے میں بغیر رسید کے فروخت کیا جا رہا تھا قانون کے تحت ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔