کلرسیداں میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون، 3 دکانیں سیل
کلرسیداں (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی واضح ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین دکانیں تجاوز کی مد میں سربمہر کر دیں۔
انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین دکانیں تجاوز کی مد میں سربمہر کر دیں۔ کارروائی کے دوران تھڑوں، دکانوں کے باہر رکھا گیا سامان اور غیر قانونی طور پر قائم ڈھانچوں کا جائزہ لیا گیا۔