2026 انجینئرنگ برادری کے لیے فیصلہ کن سنگِ میل ،چیئرمین پی ای سی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے 2026 کو انجینئرنگ برادری کے لیے فیصلہ کن سنگِ میل قرار دیا ہے ۔۔
، جو پی ای سی کی گولڈن جوبلی کی علامت ہے اور نئے عزم، جدت اور قیادت کے لیے سمت متعین کرتا ہے ۔ نئے سال کے پیغام میں انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یہ سال مثبت تبدیلی کے لیے وقف ہونا چاہیے ، جہاں معیار، پیشہ ورانہ مہارت، اخلاقیات اور ذمہ داری بنیادی اقدار کے طور پر رہنمائی کریں، کیونکہ انجینئرنگ کا شعبہ ان اصولوں کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ مقصد، پیشہ ورانہ دیانت اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے ۔