راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا

راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹروں  نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دو دن کے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، لواحقین نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد بچہ زندہ ہونے کی تصدیق کر دی۔۔۔

 خاتون روبینہ کے ہاں گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال میں بچہ پیدا ہوا تھا، بچے کی حالت خراب تھی، ڈاکٹر وں نے عجلت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر طیبہ صدف کی مہر اور دستخط موجود ہیں، ایم ایس نے پیڈز ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر حنا کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی۔ ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر اختر محمود ملک کا کہنا ہے کہ انکوائری میں جو ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا یہ بچہ Lazarus syndrome کا شکار تھا جس میں سانس مدہم ہو جاتی ہے ، تاہم بچہ زندہ ہے اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں