انتقال پرملال

 انتقال پرملال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر ذاکر حسین اور کانسٹیبل محمد آصف گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔۔

 ، نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نمازجنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ز ملک جمیل ظفر ،دیگر سینئر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی،آئی جی نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی ۔بھارہ کہو (نمائندہ دنیا)ممتاز عالم دین، ادارہ اشاعت اسلام مری و شاہ پور کے سربراہ، اور مفتی انعام الحق عباسی،اکرام الحق عباسی کے والد ، مولانا سفارش عباسی، دارِ فانی سے کوچ کر گئے ۔ نماز جنازہ بمقام جیلانی کرکٹ گراؤنڈ نزد میٹرو بس سٹیشن بہارہ کہو میں ادا کی گئی ، مری،راولپنڈی،اسلام آباد اور بھارہ کہو ،عزیزاقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں