راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں بہتر طرز حکمرانی،نوجوان طبقے کی شمولیت کے موضوع پر مکالمہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان کے زیرِ اہتمام راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں بہتر طرز حکمرانی اور ۔۔
اس میں نوجوان طبقے کی شمولیت کے موضوع پر مکالمہ منعقد ہوا۔ مکالمے کا انعقاد انٹیگریٹی انوویشن لیب کے تحت ہوا، جسے نیشنل اینڈاؤمنٹ فار ڈیموکریسی کی مالی معاونت حاصل تھی۔ مکالمے میں یونیورسٹی کی طالبات اور سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔مکالمے کا مقصد نوجوانوں کو حکمرانی کے عمل میں شامل کرنا اور ان کی آواز کو پالیسی سازوں تک پہنچانا تھا۔