وزارت ثقافت اور نمل کا زبانوں کے فروغ، ثقافتی تبادلوں پر اتفاق
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھیچی سے نمل کے ریکٹر میجر جنرل (ر) شاہد محمود نے ملاقات کی، زبان اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور۔۔
تعاون کے امکانات پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اور نمل کے درمیان زبانوں کے فروغ، ثقافتی تبادلوں، تعلیمی تعاون اور مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ریکٹر نے وفاقی وزیر کو یونیورسٹی کے تعلیمی اور ادارہ جاتی امور سے آگاہ کیا ،وفاقی وزیر نے نمل میں لوک میلہ کی طرز پر اپریل میں کلچرل ایونٹ ویک کے انعقاد کی تجویز دی۔