ایکسائز دفتر اسلام آباد ،ٹوکن ٹیکس کی مد میں 22ارب کی ریکارڈ وصولی

ایکسائز دفتر اسلام آباد ،ٹوکن ٹیکس کی مد میں 22ارب کی ریکارڈ وصولی

سال 2025کے دوران 1لاکھ 37ہزار 259نئی گاڑیاں رجسٹرڈ،لاکھوں کے جرمانے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اسلام آباد نے سال 2025 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، سال 2025 کے دوران 1 لاکھ 37 ہزار 259 نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ ٹوکن ٹیکس کی مد میں 22 ارب 10 کروڑ 4 لاکھ 17 ہزار 895روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے ، جو ایک ریکارڈ وصولی ہے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ کالے شیشے لگانے پر 4,648 گاڑی مالکان پر 5کروڑ 34لاکھ 55 ہزار 500 روپے ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 2,063 گاڑیوں پر2کروڑ 44لاکھ 4ہزار 100 روپے ، اور غیر قانونی لائٹس لگانے پر 53 گاڑیوں پر 83 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں