جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ وکلاء کیلئے 24کنال اراضی الاٹ
500وکلاء چیمبرز ،سائلین،وکلاء کیلئے پارکنگ پلازہ ،8جنوری کو کام کاآغاز ہوگا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ وکلاء چیمبرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ وکلاء کے لیے 24 کنال اراضی الاٹ کر دی گئی ہے جہاں وکلاء چیمبرز کی تعمیر کی جائے گی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نعیم گجر کے مطابق منصوبے کے تحت 500وکلاء چیمبرز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ سائلین اور وکلاء کی سہولت کے لیے دو بیسمنٹ پر مشتمل پارکنگ پلازہ بھی بنایا جائے گا۔ وکلاء تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح 8 جنوری کو کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شرکت کریں گے ۔