کینٹ بورڈ فوڈ کنٹرول سیل ، انسپکشنز و کارروائیاں ،کروڑوں کے جرمانے
894 اشیائے خورد و نوش کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے 175فوڈ پوائنٹس سیل ،45,000لٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف ، 2025کی رپورٹ جاری
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کینٹ بورڈ فوڈ کنٹرول سیل کی جانب سے سال 2025 کے اختتام پر سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، مجموعی طور پر 1,497انسپکشنز و کارروائیاں کی گئیں ، 894 اشیائے خورد و نوش کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں،غیر معیاری خوراک کی فروخت پر 992 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 51 لاکھ 39 ہزار 70روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر 175 فوڈ پوائنٹس کو سیل بھی کیا گیا ہے اس دوران 45,000 لٹر ملاوٹ شدہ دودھ اور 695کلوگرام ناقص و مضرِ صحت گوشت تلف کیا گیا تاکہ عوامی صحت کو لاحق خطرات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔