گروہ بندی نہیں ،قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ،ساجد نقوی

 گروہ بندی نہیں ،قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ،ساجد نقوی

عدل و انصاف کے قیام،عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد اولین ترجیح ،وفد سے گفتگو

اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پ سندھ کے نمائندہ وفد نے صوبائی صدر ڈاکٹر اسد اقبال کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی، علامہ ڈاکٹر اسد نے قائد ملت جعفریہ کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا ،ساجد علی نقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں تنظیم کی مضبوط خطوط پر استواری، منظم فعالیت اور کامیاب عوامی اجتماعات کے انعقاد پر صوبائی قیادت کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے واضح کیا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کرنے والی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اتحاد، وحدت، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے عوامی حقوق کی مؤثر ترجمانی کی ہے ، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جماعت اور معاشرے میں گروہ بندی سے اجتناب کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں