راولپنڈی ،2کروڑ تاوان کیلئے لڑکی اغوا
راولپنڈی (خبر نگار) چک لالہ کے علاقہ فیصل ٹائون میں لڑکی کو دو کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء کر لیا گیا۔۔
پولیس کو دی گئی اطلاع کے مطابق مسماتہ ت گھر سے میڈیکل سٹور پر دوائی لینے گئی جہاں سے اسے اغواء کرلیا گیا لڑکی کے فون سے پشتوزبان میں وائس میسج کے ذریعہ دوکروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔تاوان کی رقم ادائیگی کے لئے اہلخانہ کو تین دن کی مہلت دی گئی ۔