اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں ورچوئل یونیورسٹی کا کردار قابل ستائش ،سیکرٹری تعلیم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن و سیکر ٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔۔۔
جس میں رجسٹرار، ڈین، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ، ڈائریکٹر اورک، ڈائریکٹر کیمپسز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس کے دوران رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی نے چیئرمین ایچ ای سی کو یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی ،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ورچوئل یونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیمی شعبے میں خدمات کو سراہا اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی نظام کے ذریعے معیاری تعلیم تک رسائی کو وسعت دینے میں اس کے کردار کی تعریف کی۔