پمز میں بیت المال کا مستقل فیسلیٹیشن کاؤنٹر دوبارہ فعال کرنیکی ہدایت

 پمز میں بیت المال کا مستقل فیسلیٹیشن کاؤنٹر دوبارہ فعال کرنیکی ہدایت

بیت المال اور پمز پروسیس ڈیجیٹل کریں ،مریضوں کو سہولیات دی جائیں ، عمران شاہ

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران شاہ نے پمز کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستان بیت المال کے تحت مستحق مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و مالی معاونت کے انتظامی اور سہولتی امور کا جائزہ لیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے مریضوں کی سہولت کاری، علاج کی سہولیات اور پاکستان بیت المال کے ساتھ مالی معاونت کے کیسز سے متعلق بریفنگ دی، وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ کیس پراسیسنگ بالخصوص ایمرجنسی اور جان بچانے والے علاج کے کیسز کے لیے مزید تیز اور مریضوں کے لیے سہل کیا جائے - پمز و پاکستان بیت المال کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے ، انہوں نے پمز میں بیت المال کا مستقل فیسلیٹیشن کاؤنٹر دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ پاکستان بیت المال کے ملازمین کی اِن کاؤنٹرز پر جلد از جلد تعیناتی کی جائے ۔وفاقی وزیر نے پاکستان بیت المال اور پمز کو ہدایت کی کہ اپنا تمام پروسیس ڈیجیٹل کریں اور مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں