از بک سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ،تعلقات بڑھانے کا عزم

 از بک سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ،تعلقات بڑھانے کا عزم

ازبکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،محمدعلی رندھاوا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈ ی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا سے ازبکستان کے سفیر علیشر توختائف کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ازبکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ازبک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ثقافتی، سماجی اور مذہبی لحاظ سے اکثر چیزیں مشترکہ ہیں ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مزید شعبوں میں تعاون اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں