محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے کو مزید فعال بنایا جا ئیگا ، صوبائی وزیر ارشد ایوب

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے کو مزید  فعال بنایا جا ئیگا ، صوبائی وزیر ارشد ایوب

اسلام آباد (دنیا رپور ٹ ) خیبر پختونخواکے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ۔۔۔

شعبے کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی بہتری کے لیے مربوط نظام لایا جا رہا ہے جس کے تحت موجودہ تعلیمی معیار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا اورصوبے کے بچے زیور تعلیم سے صحیح معنوں میں روشناس ہو سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبران سید انس تقریم کا کا خیل اور فضل اللہ داودزئی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں