مسابقتی کمیشن نے گزشتہ سال 2.36ارب کے جرمانے کیے

مسابقتی کمیشن نے گزشتہ سال 2.36ارب کے جرمانے کیے

93کروڑ روپے ریکور، خلاف ورزیوں پر 47شوکاز نوٹس جاری ہوئے،ترجمان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2025کے دوران مختلف سیکٹر کی مارکیٹوں میں کارٹلائزیشن، گٹھ جوڑ سے قیمتوں کو فکس کرنے، مارکیٹ میں گٹھ جوڑ بنانے کے ممنوعہ معاہدوں اور گمراہ کن تشہیری سرگرمیوں پر 2.363ارب روپے کے جرمانے عائد کیے۔ کمیشن نے 93کروڑ 25لاکھ 60ہزار روپے کے جرمانے ریکور کیے اور کمپٹیشن کے قانون کی ممکنہ خلاف ورزی پر 47شوکاز نوٹس جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق کمپٹیشن کمیشن نے مختلف عدالتوں اور کمپٹیشن ٹربیونل میں زیر التوا مقدمات اور اپیلوں کی موثر پیروی کی اور عدالتوں نے کمیشن کے 567زیرالتو مقدمات میں سے 434مقدمات پر فیصلے سنائے، جس سے زیرالتوا مقدمات کے بیک لاک میں 70فیصد کمی ہوئی۔ اسکے علاوہ گمراہ کن تشہیر اور ممنوعہ معاہدوں پر ہنڈائی نشاط موٹرز، الغازی ٹریکٹرز، برٹش لائسیم، کنگڈم ویلی، دواسازی کے ڈسٹری بیوٹرز اور ٹرانسپورٹرز کی ایسوسی ایشنز پر بھی جرمانے عائد کیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں