مؤثر پولیسنگ،گزشتہ سال 48مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی

مؤثر پولیسنگ،گزشتہ سال 48مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی

عدالت نے زیادتی کے 25، منشیات کے 245مجرموں کو قید کی سزا دی

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے باعث گزشتہ سال معزز عدالتوں سے قتل، زیادتی اور منشیات کے مقدمات میں 359 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں۔ قتل کے 61مقدمات میں 89مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 2کروڑ 99لاکھ 57ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا، 48مجرموں کو سزائے موت، 34مجرمان کو عمرقید، 7مجرمان کو ضمان/دیت کی سزا سنائی گئی۔ زیادتی کے 21مقدمات میں 25مجرمان کو سزائیں جبکہ مجموعی طور پر 68لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ منشیات کے 245مقدمات میں 245مجرمان کو سزائیں دی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 2کروڑ 73لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں