اساتذہ، کلیریکل سٹاف کی ترقیوں کیلئے تفصیلات طلب

 اساتذہ، کلیریکل سٹاف کی ترقیوں کیلئے تفصیلات طلب

سی ای اوز کو تمام زیر التوا کیسز ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو بھیجنے کی ہدایت

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان سروس ترقیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی ان سروس ترقیوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔ احکامات کے مطابق ایسے اساتذہ اور کلیریکل سٹاف جن کی سروس یکم جنوری 2024سے 31دسمبر 2024اور یکم جنوری 2025سے 31دسمبر 2025تک ہے انہیں ترقی دی جائے گی۔ ڈی پی آئی (ای ای) پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران (تعلیم) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ترقی کے تمام زیر التوا کیسز کی تفصیلات مقررہ پروفارما \"A\"اور \"B\"پر فوری طور پر ایجو کیشن ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کریں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان سروس ترقیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ سی ای اوز کو ترقیاں کامعاملہ ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا اگر ترقیوں کے عمل میں مزید تاخیر ہوئی تو متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں