اوآ ئی سی ممالک کے سائنسدانوں کیلئے 10نئی تحقیقی گرانٹس منظور
مقصد بائیو ٹیکنالوجی ، جینیٹک انجینئرنگ میں تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک نے بین الاقوامی مرکز برائے جینیٹک انجینئرنگ و بائیو ٹیکنالوجی کے اشتراک سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کیلئے ایک سالہ مدت کی دس نئی تحقیقی گرانٹس کی منظوری دے دی۔ یہ گرانٹس کیمرون، کویت، ملائشیا، پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، مصر، ایران، لیبیا اور تیونس کے سائنس دانوں کو کامسٹیک، آئی سی جی ای بی سائنسی تعاون پروگرام کے تحت دی گئی ہیں جس کا مقصد او آئی سی ممالک میں بائیو ٹیکنالوجی اور جینیٹک انجینئرنگ کے شعبوں میں تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور باہمی سائنسی اشتراک کو مضبوط بنانا ہے۔