آر ڈبلیو ایم سی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاں،سی ای او

آر ڈبلیو ایم سی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاں،سی ای او

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں صفائی کے لیے۔۔۔

 بھرپور انداز میں سرگرم ہے ۔تحصیل گوجر خان میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انسداد کوڑا کرکٹ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔گوجر خان کے مین روڈ اور گلیوں میں آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز دن رات مصروف عمل ہیں۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ شہر یوں کے تعاون کے بغیر صفائی مہم مکمل نہیں ہو سکتی،آر ڈبلیو ایم سی راولپنڈی اور س کی تحصیلوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاںہے ، شہری گوجر خان کو زیرو ویسٹ زون بنانے میں تعاون کریں۔، راولپنڈی میں ایک نجی سکول کی جانب سے جاری کرکٹ لیگ میں صفائی کے بہترین انتظامات کے اعتراف میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں