ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو گرفتار کیاجا ئے ، این سی ایس ڈبلیو

 ڈاکٹر مہوش کے قاتلوں کو گرفتار  کیاجا ئے ، این سی ایس ڈبلیو

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں نے ڈاکٹر مہوش کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور۔۔۔

 شدید مذمت کا اظہار کیا،  چیئرپرسن امِ لیلیٰ اظہر نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کی جلد گرفتاری اور سزا کو یقینی بنایا جائے ۔صوبائی اور وفاقی حکومتیں خواتین کے قتل کو ایک الگ اور فوری انسانی حقوق کے بحران کے طور پر تسلیم کریں اور مربوط پالیسی اقدامات کریں۔ پارلیمان اور پالیسی ساز خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق موجودہ قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ان خامیوں کو دور کریں جو مجرموں کو بچ نکلنے کا موقع دیتی ہیں۔کمیشن نے مزید زور دیا کہ خواتین کے قتل کے واقعات کا قومی سطح پر ریکارڈ بنایا جائے ،انہوںنے کہا ہم ڈاکٹر مہوش کے خاندان اور ہر اس خاتون کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جس کی زندگی صنفی تشدد کے باعث چھین لی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں