نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی کارکردگی مزید مؤثر بنا ئی جا ئے ،ایم ڈی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں افسران نے شہری سہولیات، ہاؤسنگ منصوبوں، صحت، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبوں میں جاری اقدامات کے ساتھ شہدا اور غازیانِ پولیس کی فلاح و بہبود سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے افسران کو ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔