راولپنڈی :ناقص کھل ونڈہ فروخت کرنے پر کئی دکانیں سیل

راولپنڈی :ناقص کھل ونڈہ فروخت کرنے پر کئی دکانیں سیل

محکمہ لائیو سٹاک کی خصوصی نگرانی مہم جا ری ،متعدددکانداروں کو جر مانے

 راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی غیر معیاری ،ناقص کھل ونڈہ اور مویشیوں کی خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلاف خصوصی نگرانی مہم شروع کر دی ہے ۔راولپنڈی ڈویژن میں اس خصوصی مہم کی نگرانی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نوید سحر زیدی کر رہے ہیں ۔ افسران نے کھل ونڈہ کی دکانوں اور گوداموں کی اچانک چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری اور ناقص کھل ونڈہ فروخت کرنے پر کئی دکانیں سیل کر د یں جبکہ متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی صحت، دودھ اور گوشت کی پیداوار کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جانوروں کی معیاری خوراک کی فراہمی انتہائی ضروری ہے ۔ محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن کی فوکل پرسن ڈاکٹر مدیحہ طارق نے بتایا کہ شہری اور مویشی پال حضرات فوری اطلاع کریں، شکایا ت و معلومات کے لیے 0335-84117050 اور 0321-9582460 پر واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں