معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ، 1شہری جاں بحق، دوسرا زخمی
واقعہ راولپنڈی کے علاقہ وارث خان میں پیش آ یا ،لاش ہسپتال منتقل
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ایس پی راول سعد ارشد نے ہسپتال جا کر زخمی کی عیادت کی ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔