آزادکشمیر کی سلامتی پاکستان کیساتھ جڑی ، وزیر اعظم آزادکشمیر
ضرب للحق ہماری سکیورٹی فورسز کی جرأت اور بہادری کا شاہکار ہے پاک فوج نے دہشتگردی کا جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،پریس کا نفرنس
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مشکل وقت میں ہے مگر ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ضرب للحق ہماری سکیورٹی فورسز کی جرأت اور بہادری کا شاہکار ہے ،پاک فوج نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے پشت پناہوں کو جو جواب دیا اس پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ۔آزادکشمیر کی سلامتی پاکستان کے ساتھ جڑی ہے ، میں بیس کیمپ کی حکومت کے سربراہ کے طور پر اپنی پاک فوج کو کشمیری قوم کی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت کے آغاز کے پہلے دن سے لے کر آج تک تمام عوامی مسائل کو حل کیا ، ایک ایسے وقت میں جب سیاستدان اپنے گھروں میں بند تھے ہم باہر نکلے اور عوام کے پاس گئے ۔ ان شا اللہ بقیہ 100دن میں بھی ایسے کام کر کے جائیں گے جو ہمیشہ یاد رکھے جا ئیں گے ۔