ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دو افراد گرفتار

 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دو افراد گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا جبکہ تھانہ جاتلی پولیس نے بھی ایک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا اور دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں