عیدالفطر کا تیسرا روز ، پارکس ،ریسٹورنٹس پر شہریوں کا رش

عیدالفطر کا تیسرا روز ، پارکس ،ریسٹورنٹس پر شہریوں کا رش

اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک رہے اورپارکس اور تفریحی مقامات کے دورے کئے عید کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جارہی ،ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)عیدالفطر کے تیسرے روز اسلام آباد کے پارکس میں شہریوں کی تفریح جاری رہی، لیک ویو پارک، دامنِ کوہ اور شکرپڑیاں نیشنل پارک میں شہریوں کے لیے تفریحی سہولیات فراہم کی گئی تھیں،ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک رہے اورپارکس اور تفریحی مقامات کے دورے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈیوٹی پر موجود پولیس و ضلعی انتظامیہ اہلکاروں سے عید بھی ملی۔ تفریحی مقامات و پارکس میں پارکنگ، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔شاہراہوں پر ہلڑبازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے کہا کہ عید کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، فیملی پارکس میں \"صرف فیملیز\" پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے ۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں