قوت سماعت و گویائی سے محروم لڑکے سے زیادتی کے ملزم گرفتار
راولپنڈی( خبر نگار) تھانہ دھمیال پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے متاثرہ لڑکے سے زیادتی اور غیر اخلاقی حرکات کیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس بھی مکمل کروا لیا گیا ہے ۔