پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،راجہ عبدالرئوف
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)23مارچ تجدید عہد کا دن ہے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہمیں متحد ہوکر اس ملک کو تمام چیلنجز سے نکالنا ہوگا، پاک فوج اس ملک کے چپے چپے کی حفاظت کررہی ہے اور ملک دشمن عناصر کاقلع قمع کررہی ہے۔۔۔
پوری قوم عہد کرتی ہے کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی اورحفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ان خیالات کااظہار وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک راجہ عبدالرئوف اور سابق ایم پی اے و چیئرمین بیت المال پنجاب راجہ ارشد محمود نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے کیلئے آنیوالی سیاسی و سماجی شخصیات،دوست احباب واہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔