جاتلی ،پتنگ کی ڈور پھرنے سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی
جاتلی (نامہ نگار)دولتالہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا زخمی دولتالہ میں خونی کھیل تھم نہ سکا، دولتالہ میں پتنگ کی قاتل ڈور نے دو موٹرسائیکل سواروں کو لہولہان کر دیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ تصدق وارثی اپنے بھتیجے معیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک فضا میں تیرتی ہوئی پتنگ کی ڈور ان کے گلے پر پھر گئی۔ پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جاے گیا جہاں راولپنڈی منتقل کردیا ۔