پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان پرتقریب ،پرچم کشائی

پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان پرتقریب ،پرچم کشائی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ کو دوپہر 12 بجے ادارے کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

 تقریب میں شہریوں، فنکاروں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل شکور احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تقریب کے انعقاد کو قومی جذبے کی عکاسی قرار دیا۔ مہمانِ خصوصی شازیہ رضوان پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت، حکومتِ پنجاب تھیں جنہوں نے قومی پرچم لہرایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں