23 مارچ یوم پاکستان جدید عہد کا دن ہے ،شوکت عباسی
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر شوکت عباسی، سیکرٹری جنرل عمار مہدی اور محمد شاہد نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان جدید عہد کا دن ہے۔۔۔
انہوں نے کہا آج ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ وطن عزیز کی یکجہتی ، ترقی و استحکام ، خوشحالی اور سلامتی کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لئے بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔