انجمنِ امامیہ بلتستان خطے میں پائیدار امن کی خواہاں ، سید باقر الحسینی

 انجمنِ امامیہ بلتستان خطے میں پائیدار امن کی خواہاں ، سید باقر الحسینی

شگر (نمائندہ دنیا ) علمائے شگر کے ایک وفد نے صدر انجمنِ امامیہ بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر الحسینی اور کابینہ اراکین سے ملاقات کی، خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سینئر نائب صدر انجمنِ امامیہ بلتستان علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے حالیہ صورتِ حال پر بریفنگ دی، علامہ آغا سید باقر الحسینی نے کہا کہ انجمنِ امامیہ بلتستان خطے میں پائیدار امن کی خواہاں ہے ، اس لیے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر ضروری گرفتاریوں سے گریز کیا جائے تاکہ عوام میں بے چینی پیدا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں