23مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے ،ساجد نقوی
اسلام آباد(آن لائن ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے ہمیں اس عظیم دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ۔۔۔
جیسے پاکستان سچ کی بنیاد پر بنایاگیا ہم سچ کو پھیلائیں گے سچ پر اکھٹا کریں گے ہر قسم کے جھوٹ اور جعل سازی سے گریز کریں ، پاکستان کو ترقی یافتہ بنا ئینگے اور معاشی و معاشرتی چیلنجز کامقابلہ کرینگے ۔ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا جبکہ مسئلہ فلسطین سے جڑا پاکستان ہے ، غزہ کی صورتحال انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکی، افسوس انسانی حقوق کے علمبردار سامراج و صہیونیت کی سفاکیت کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔