کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، مشعال ملک
اسلام آباد (آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔۔۔
اس دن کو بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا ہے آج پوری قوم پاکستانی پرچم تلے متحد ہو کر اپنے بانیان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ۔یومِ پاکستان عزمِ نو کا دن ہے ، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، انہوں نے زور دیا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔