جامعہ مسجد حنفیہ،مدرسہ انوار مصطفی کی اپ گریڈیشن کی ہدایت
طاہرہ اورنگزیب ،حنیف عباسی ،مریم اورنگزیب کا دورہ ،سکیورٹی پلان بھی طلب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کی سب سے بڑی اور قدیم مسجد کی اب گریڈیشن کرنے کا حکم دے دیا ۔ سینئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کی سب سے قدیمی اور تاریخی مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ اور مدرسہ انوار مصطفی (ص) کا دورہ کیا ۔ مسجد کے خطیب اور دیگر ذمہ داران نے حکومتی وفد کو جامع مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی، مریم اورنگزیب نے راولپنڈی کی مسجد کی مرمت اور تزئین نو کے لیے انتظامیہ کو موقع پر ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے مسجد کے لئے مکمل سکیورٹی پلان بھی طلب کیا ہے ، مسجد کے شکستہ فرش،چار دیواری اور دیگر حصوں کا جائزہ لیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مساجد ہماری تاریخ اور روشن روایات کا اہم حصہ ہیں، ان کی حفاظت، فروغ، توسیع اور بہتری بے حد عزیز اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔