عید تعطیلات:سیاحوں کی 70ہزار سے زائد گاڑیاں مری داخل
کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد، 11ہزار 740کی رہنمائی اور مدد کی گئی:سی ٹی او
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی 70 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔ کثیر تعداد میں سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کیا۔ سی ٹی او مری کے مطابق سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 200سے زائد ملازمین نے خدمات انجام دیں، بہترین حکمت عملی اور ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس دوران 11 ہزار 740 سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کی گئی۔ انہوں نے بہترین کارکردگی والے ٹریفک وارڈنز اور دیگر سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔
گاڑیاں داخل