آج سے ممکنہ بارشیں ،سی ڈی اے کا ہائی الرٹ ،ہنگامی اقدامات

آج سے ممکنہ بارشیں ،سی ڈی اے کا ہائی الرٹ ،ہنگامی اقدامات

سی ڈی اے ، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت شاہراہوں، نالوں، نشیبی علاقوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے ،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے بارش، آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کی پیش گوئی کے پیش نظر خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30مارچ تک بارش، آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کو جامع انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے ، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں بارش کے دوران شہریوں کی خدمت کیلئے فیلڈ میں موجود رہینگی۔ اسلام آباد میں ایمرجنسی اور ریسکیو رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراؤں، نالوں، آبی گزرگاہوں اور نشیبی علاقوں کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ عملے اور جدید مشینری کو فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی کے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں