مری میں جعلی معالجین کیخلاف کریک ڈائون، غیر رجسٹرڈ کلینک سیل
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری نے جعلی معالجین اور عطائیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر رجسٹرڈ کلینک کو سیل کر دیا۔۔۔۔
یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے خصوصی دورہ کیا جس کے دوران\" منیر کلینک\"کے نام سے چلنے والا ایک غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طبی مرکز پایا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ کلینک قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب تھا اور وہاں غیر مستند طریقے سے مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔