اسلام آباد،2اشتہار یوں سمیت 12جرائم پیشہ عناصر گرفتار
1715گرام چرس، 1060گرام ہیروئن،5پستول ،ایک رائفل برآمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث دو اشتہار یوں سمیت 12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 1715گرام چرس،1060 گرام ہیروئن اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ اس سلسلے میں کارروا ئیاں تھانہ گولڑہ، تھانہ سمبل، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ نون،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ سہالہ پولیس ٹیموں نے کیں ۔ ملزموں سے مختلف بور کے 5پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کی گئی۔