پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کر ینگے ،ایڈیشنل ڈی سی مری

  پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں  کر ینگے ،ایڈیشنل ڈی سی مری

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) انسدادِ پولیو مہم کے مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری متحرک ہو گئی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مری کامران صغیر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مری کا دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے ہسپتال میں جاری انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا اور وہاں قائم مختلف کاونٹرز، ویکسینیشن کے عمل اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے عوام سے بھی بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کہا اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلا ئیں ۔دریں اثنا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نویں اور دسویں جماعت کے جاری بورڈ امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور نقل کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں