کلر سیداں میں عدم ادائیگی ٹیکس پر متعدد دکانیں سیل

 کلر سیداں میں عدم ادائیگی  ٹیکس پر متعدد دکانیں سیل

راولپنڈی (اے پی پی)کلر سیداں چوک پنڈوڑی میں محکمہ ایکسائز راولپنڈی کی جانب سے اہم کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ دکانوں پر نوٹس بھی آویزاں کر دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ٹیکس کی عدم ادائیگی، عدم رجسٹریشن اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر کی گئی۔ محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دکانوں کا ریکارڈ چیک کیا اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر فوری ایکشن لیا ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔محکمہ ایکسائز راولپنڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جا سکے اور سرکاری محصولات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں