موغادیشو میں کامسٹیک کے اشتراک سے پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام ا ختتام پذیر
اسلام آباد(نامہ نگار)موغادیشو میں کامسٹیک اور بینادر یونیورسٹی کے اشتراک سے کینسر کے علاج سے متعلق پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
پروگرام کی قیادت معروف کلینیکل آنکولوجسٹ ڈاکٹر اصغر ایچ اصغر نے کی ۔تربیتی پروگرام کے دوران مقامی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو کینسر کی تشخیص، جدید طبی طریقۂ علاج اور مریضوں کی نگہداشت کے حوالے سے عملی اور تکنیکی تربیت فراہم کی گئی۔