ایس سی او کا اہم اقدام، افتخار آباد میں فور جی سروسز متعارف

ایس سی او کا اہم اقدام، افتخار آباد میں فور جی سروسز متعارف

صارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی، تیزرفتارڈیٹا سروس، مضبوط سگنلز دستیاب ہونگے

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر کے علاقے افتخار آباد، ضلع بھمبر میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کو 2G سے اپگریڈ کر کے ہائی سپیڈ 4G سروس متعارف کرا دی ہے جس سے علاقے میں ڈیجیٹل ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ایس سی او کے مطابق 4G اپگریڈیشن کے بعد صارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی، تیز رفتار ڈیٹا سروس اور مضبوط سگنلز کی سہولت میسر ہوگی، جس سے نہ صرف روزمرہ مواصلات بہتر ہوں گے بلکہ آن لائن سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں