چوآسیدن شاہ میں اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹر ز کیخلاف کا رروا ئی کا مطالبہ

چوآسیدن شاہ میں اضافی کرایہ لینے والے  ٹرانسپورٹر ز کیخلاف کا رروا ئی کا مطالبہ

چوآسید ن شاہ (نمائندہ دنیا)ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ویگن اڈا مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے۔۔۔

 چوآسیدن شاہ چکوال روٹ اور چوآسیدن شا ہ تا پنڈدادن خان روٹ سمیت مختلف روٹس کا کرایہ کم نہ ہوسکا ،ٹرانسپورٹرز بدستور اضافی کرایہ وصول کر رہے ہیں ۔ چکوال چوآسیدن شاہ روٹ کا 35کلو میٹر سفر کاکرایہ خودساختہ طور پر 300روپے کردیا گیا ،عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں